آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں تیز ہوائوں و بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

بدھ 29 مارچ 2023 23:40

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں تیز ہوائوں و بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2023ء) محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں لاہور، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ ، بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، ساہیوال، رحیم یار خان، پاکپتن، راجن پور، خانیوال، بہاولنگر ، میانوالی، ننکانہ صاحب اور گردونواح میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق بدھ کے روز لاہور کا درجہ حرارت 30سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد رہا جبکہ کل جمعرات کو لاہور کا درجہ حرارت 30 سینٹی 32 گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں