پنجاب میں مزدورکی کم ازکم اجرت 32 ہزارروپے مقرر

گورنرپنجاب کی منظوری کے بعد اجرت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 30 مارچ 2023 19:42

پنجاب میں مزدورکی کم ازکم اجرت 32 ہزارروپے مقرر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) پنجاب میں مزدورکی کم ازکم اجرت 7 ہزارروپےاضافے سے 32 ہزارروپے مقررکردی گئی ،گورنرپنجاب کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مزدورکی کم سے کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر32 ہزار روپے کردی گئی ۔ گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی منظوری کے بعد سیکرٹری مینمم ویجزبورڈپنجاب نے نئی اجرت کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔واضح رہے کہ پنجاب وہ صوبہ ہے جس نے کم سے کم تنخواہ میں دیگر صوبوں سے پہلے اضافہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں