گورنرپنجاب کا ملک عبدالولی خان کو ٹیلی فون،گورنر بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

جمعرات 30 مارچ 2023 22:00

گورنرپنجاب کا ملک عبدالولی خان کو ٹیلی فون،گورنر بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے ٹیلی فون پر رابطہ میں اپنے ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملک عبدالولی خان کاکڑ صوبے کے مسائل کے حل اور بین الصوبائی رابطوں کے فروغ کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں