مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کے سنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج

جمعرات 30 مارچ 2023 22:47

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کے سنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کے سنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔مقامی وکیل شاہد رانا نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہورہائیکورٹ میں دائر کردی۔

(جاری ہے)

اپیل کنندہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے میڈیا کانفرنس میں عدلیہ کی توہین کی ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔درخواست گزار نے اپیل میں موقف اپنایا کہ مریم نواز کیخلاف درخواست کو سنگل بنچ نے مسترد کیا، سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں