پرویزالٰہی نے جعلی بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی

اینٹی کرپشن عدالت کے جج نے نوٹس جاری کر کے 7جون کو جواب طلب کر لیا

پیر 5 جون 2023 23:11

پرویزالٰہی نے جعلی بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2023ء) تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی ۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن عدالت کے جج خالد محمود بھٹی نے چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر محکمہ اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کئے ۔ چودھری پرویز الٰہی جعلی بھرتیوں کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ۔پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر کاروائی کل کو ہو گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں