جناح ہائوس حملہ کیس ، ڈاکٹر یاسمین راشد کوڈسچارج کرنے کیخلاف حکومتی اپیل پر سماعت ملتوی

جمعرات 8 جون 2023 15:42

جناح ہائوس حملہ کیس ، ڈاکٹر یاسمین راشد کوڈسچارج کرنے کیخلاف حکومتی اپیل پر سماعت ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو جناح ہائوس حملہ کے مقدمے میں تحریک انصاف کی رہنما و سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو ڈسچارج کرنے کیخلاف حکومتی اپیل پر سماعت نہ ہوسکی۔حکومتی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سماعت کرنا تھی لیکن اس پر کارروائی بغیر کسی سماعت کے ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس کے مطابق سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جا ئے گا۔پنجاب حکومت نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے اس فیصلے کو چیلنج کیا جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔حکومتی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا حالانکہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جناح ہائوس پر حملہ کرنے والی ریلی کی قیادت کی۔اپیل میں استدعا کی گئی کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں