لاہورہائیکورٹ کی ڈی جی اینٹی کرپشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 22 جون تک ملتوی

جمعرات 8 جون 2023 16:48

لاہورہائیکورٹ کی ڈی جی اینٹی کرپشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 22  جون تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ڈی جی اینٹی کرپشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 22 جون تک ملتوی کر دی ہے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے اینٹی کرپشن حکام سے مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اکرم خان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے درخواست گزار وکیل کو جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو مقدمہ درج کرنے سے روکنے کا حکم دیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن نے عدالتی حکم کے باوجود ایک اور مقدمہ درج کیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کا عدالتی حکم نہ ماننا توہین عدالت ہے۔ درخواست میں استدعا تھی کہ عدالت ڈی جی اینٹی کرپشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں