شہداء کے یتیم بچوں کا جناح ہاوس کا دورہ

50 سے زائد شہداء کے یتیم بچوں نے آج جناح ہاوس کا دورہ کیا۔

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 8 جون 2023 17:00

شہداء کے یتیم بچوں کا جناح ہاوس کا دورہ
لاہور(اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 08 جون 2023ء) بچوں نے اپنے شہید والد کی تصویر کو سینے سے لگا کر شرپسندوں کو یہ یاد دلایا کہ انہی کی بدولت آج پاکستان ناقابلِ تسخیر ہے جنکی بے توقیری کے وہ شرپسند مرتکب ہوئے ہو۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بچوں کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے وہ بہت رنجیدہ ہیں اور انکے دل زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

قوم کے بچوں کو یتیمی کی محرومی سے بچانے کے لیے ہمارے بڑوں نے خود کی قربانی پیش کردی۔ پاک فوج کی وجہ سے ہی پاکستان قائم ہے اور پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ بچوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ جو بھی شرپسند، ماسٹر مائنڈ اور سہولتکار جلاو گھیراو سمیت شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی میں ملوث ہیں انہیں سخت سے سخت سزا دیکر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

شہداء کے یتیم بچوں کا جناح ہاوس کا دورہ

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں