عید الاضحٰی کا تہوار ہمیں ایثار، محبت، اتفاق اور ایک دوسرے کے لئے جینے کا درس دیتا ہے، ڈی جی پی ایچ اے

پیر 17 جون 2024 13:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2024ء) عیدالاضحی کے پر مسرت موقع پر ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے عوام کو مبارکباد دی ہے اور اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحٰی کا تہوار ہمیں ایثار، محبت، اتفاق اور ایک دوسرے کے لئے جینے کا درس دیتا ہے،سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا مقصد انسان کا اپنی خواہشات کو اعلی مقاصد کے حصول کے لئے قربان کرنا ہے، آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا اور مقصد کے حصول میں ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہنا ہی کامیابی کی کنجی ہے، صاحب ثروت لوگ اپنے اردگرد نادار اور مستحق لوگوں کو اپنی خوشیوں میں ضرور شریک کریں،پی ایچ اے نے عید الاضحٰی کے موقع پر شہریوں کی تفریح کے لیے بہترین انتظامات کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں