پنجاب میں سیف سٹی کیمروں کےذریعہ صفائی عمل کی نگرانی جاری ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب

پیر 17 جون 2024 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں پہلی بار سیف سٹی کیمروں کے ذریعہ صفائی ستھرائی کی نگرانی جاری ہے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاہور میں صفائی کے انتظامات کی نگرانی کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، جہلم سمیت صوبے بھر میں الائیشیں اٹھانے کیلئے عملہ متحرک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلی بار پورے پنجاب میں 32 لاکھ خصوصی تھیلوں کی تقسیم کا سلسلسہ بھی جاری ہے۔ حکومت کے فراہم کردہ تھیلوں میں عوام قربانی کا گوشت تقسیم کر رہے ہیں پنجاب حکومت نے مرکزی اور شہروں میں اضلاع کی سطح پر خصوصی کنٹرول روم قائم کئے ہیں جو صفائی کے عمل کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔الائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے گڑھے کھودنے کا کام بھی ساتھ ساتھ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے علاوہ سڑکوں ، چوراہوں اور گلیوں کی صفائی کے اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔ تعطیلات کے دوران نہروں پرتفریح کیلئے آئے عوام کی جان کی حفاظت کیلئے لائف گارڈز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں