آئی جی پنجاب نے عیدالاضحیٰ تحفظ منزل فوسٹر ہوم کے یتیم اور بے سہارا بچوں کے ہمراہ منائی

پیر 17 جون 2024 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2024ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عیدالاضحیٰ تحفظ منزل فوسٹر ہوم کے یتیم اور بے سہارا بچوں کے ہمراہ منائی، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے بچوں کو عید کی مبارکباد دی، گلے لگایا اور شفقت کا اظہار کیا، انہوں نے تحفظ منزل فوسٹر ہوم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیااور بچوں سے تحفظ منزل میں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا،تحفظ منزل فوسٹرکے انچارج تحفظ منزل نے آئی جی پنجاب کو تحفظ منزل میں قیام پذیر بچوں اور فراہم کی جانے والی سہولیات بارے آگاہ کیا اور کہاکہ تحفظ منزل فوسٹر ہوم پاکستان بھر میں پنجاب پولیس کا کمیونٹی پولیسنگ کا منفرد اور سٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ ہے، جہاں بے گھر، بے آسرا اور گمشدہ بچوں اور خواتین کو محفوظ رہائش، خوراک اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،یتیم، بے سہارا اور گمشدہ بچوں اور خواتین کو تحفظ، چھت، خوراک فراہم کی جارہی ہے، تحفظ منزل فوسٹر ہوم اب تک 25 سے زیادہ گم شدہ بچوں اور خواتین کو ان کے ورثا سے ملوا چکا ہے، آئی جی پنجاب نے تحفظ منزل فوسٹر ہوم کی کامیابی کے پیش نظر کہا کہ اس کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر اضلاع تک بڑھا رہے ہیں.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں