پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے نماز عید الاضحیٰ جاتی امرامیں ادا کی

پیر 17 جون 2024 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے نماز عید الاضحیٰ جاتی امرامیں ادا کی۔ اس موقع پر حسین نواز ، حسن نواز اور دیگر عزیز واقارب نے بھی قائد محمد نواز شریف کے ہمراہ جاتی امرامیں نماز عید ادا کی ۔

(جاری ہے)

نماز عید کے بعد عوام کی خوشحالی و ملک وقوم کی ترقی وسلامتی اور فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف عزیزو اقارب اور کارکنوں سے عید ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں