سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی پاکستان سمیت اسلامی دنیا کو حج اور عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

پیر 17 جون 2024 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2024ء) سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے پاکستان سمیت اسلامی دنیا کو حج اور عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کا دن فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے بھائیوں بہنوں اور بچوں کے نام کرتے ہیں ، ظلم وجبر کے شکار فلسطینی اور مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام آزادی کے لئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج ایثار اور قربانی کا دن ہے، عید الاضحیٰ اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کی فرمانبرداری کو سب سے مقدم رکھنے کی حضرت ابراہیم کی سنت کی پیروی کا دن ہے، اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کی عبادات اور قربانی قبول فرمائے اور سب پر رحم فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے غریب، نادار اور محروم طبقات کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی آج کے دن کا پیغام ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں