پنجاب بھرمیں 1759ٹریفک حادثات میں 1835زخمی ہوگئے

پیر 17 جون 2024 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1759ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 882افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔953معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 1038ڈرائیوز،103کم عمرڈرائیور، 573مسافراور234پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ291ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت317متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد151حادثات میں 145متاثرین کے ساتھ دوسر ے، ملتان 120حادثات میں 123متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1845متاثرین میں 1548مرد اور297خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1635موٹرسائیکل،104آٹورکشے،139کاریں،35وین10مسافر بسیں،14ٹرک اور110دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں