وزیراعلی ٰپنجاب سے سپین کے سفیر جوز انتونیو ڈی اوری اوراعزازی قونصل جلال صلاح الدین کی ملاقات

منگل 18 جون 2024 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے سپین کے سفیر جوز انتونیو ڈی اوری اوراعزازی قونصل برائے سپین جلال صلاح الدین نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پنجاب اور سپین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کی مشترکہ کاوشوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں انفراسٹرکچر ، قابل تجدید توانائی، لائیو سٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے امکانات پر غور کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز سفیر کو کاروبار کی ترقی کے لیے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے پائیدار حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ہسپانوی سفیر نے پنجاب میں مضبوط اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ سپین کی بزنس کمیونٹی کیلئے ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، زراعت اور لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری مواقع موجود ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔ پاکستان اور سپین کے تجارتی حجم میں اضافہ کا رحجان خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سپین کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی حجم میں مزید اضافے کی خواہش مند ہے۔ اس موقع پرسینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سمیت دیگرحکام بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں