پنجاب بھرمیں 1903 ٹریفک حادثات میں18 افراد جاں بحق2089زخمی ہوئے

منگل 18 جون 2024 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2024ء) پنجاب بھرمیں عید کے پہلے روز 1903ٹریفک حادثات میں18 افراد جاں بحق2089زخمی ہوئے۔ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1903ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں2089افرادزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں سب سے زیادہ 382 حادثات میں 418 لوگ زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد میں 125، ملتان میں 120، گوجرانوالہ میں 108 جبکہ باقی دوسرے اضلاع میں رپورٹ ہوئے، عید پر آگ لگنے کے 173 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں لاہور میں 33، راولپنڈی میں 18 ،اٹک میں 15 اور فیصل آباد میں 13 اور دیگر اضلاع شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں