سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے ہمارے دلوں میں دوسروں کیلئے احساس و ایثار کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، سید عاشق حسین کرمانی

منگل 18 جون 2024 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2024ء) صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے عید الاضحیٰ کے بابرکت موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن قربانی اور دوسروں کی خوشی میں شمولیت کا دن ہے۔یہ ہماری سماجی ذمہ داری ہے کہ ہم اس دن غریبوں ،محتاجوں اور یتیموں کی ضرورتوں کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے ہمارے دل میں دوسروں کے لیے احساس و ایثار کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

ہمیں عید الاضحی کے موقع پر کشمیریوں اور شہدا کی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔وقت کا تقاضا ہے کہ ہم مل جل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کریں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے اگلے سال کے بجٹ میں لائیو سٹاک شعبہ کی ترقی اور فارمرز کی خوشحالی کے لئے 9ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے جس سے جانوروں کی بہتر افزائش اور کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ حاصل ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں