ملتان روڈ پر گیس سلنڈر پھٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے

منگل 18 جون 2024 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2024ء) جناح ٹرمینل بس سٹاپ ٹھوکر کے بالمقابل مین ملتان روڈ پر گیس سلنڈر پھٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پرڈی سی لاہور موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو، پولیس سمیت متعلقہ افسران کر بھی طلب کر لیا۔ڈی سی نے امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا اور حادثہ کے اطراف فوری حفاظتی انتظامات شروع کروا دئیے۔

(جاری ہے)

ڈی سی رافعہ حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلنڈر پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ مین ملتان روڈ پر جناح ٹرمینل کے مخالف طرف سڑک پر پڑے سلنڈر دھماکے سے پھٹے۔ سلنڈر پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔چند رکشوں کو آگ سے نقصان پہنچا ہے۔ ڈی سی نے کہا کہ تمام ایریا سیکورٹی سکین کیا جا رہا ہے۔واقعہ کی ہر لحاظ سے تحقیقات کر کے مزید رپورٹ جاری کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں