لاہور ، نہر میں نہانے پر پابندی کو یقینی بنانے کیلئے ریسکیو کے حفاظتی گارڈ تعینات کر دئیے گئے،ڈی سی

منگل 18 جون 2024 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2024ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ( ڈی سی )لاہور نے نہر کنارے ریسکیو کے حفاظتی گارڈ تعینات کر دئیے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عمر مقبول کو تیراکی حفاظتی گارڈ کیمپ سائٹس کا انچارج مقرر کر دیا۔ڈی سی رافعہ حیدر نے میڈیا کو بتایا کہ سپیشل تیراکی حفاظتی گارڈز ٹھوکر نیاز سے جلو موڑ تک نہر پر پٹرولنگ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حفاظتی کیمپ جلو موڑ، ہربنس پورہ، مسلم ٹاون موڑ اور ٹھوکر نیاز بیگ پر قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید اور تہواروں پر شہری بالخصوص بچے نہر میں نہانے کی کوشش کرتے ہیں۔ گزشتہ روز نہر میں نہانے کی کوشش کرنے والے دس افراد کو گرفتار کیا گیا۔رافعہ حیدر نے کہا کہ نہر میں نہانے پر پابندی ہے حفاظتی گارڈ شہریوں کو نہانے سے روکنے کے ساتھ حفاظتی ڈیوٹی بھی دیں گے۔ ڈی سی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے نہر پر خصوصی حفاظتی انتظامات کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں