عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے شاندار انتظامات پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں،ذیشان ملک

منگل 18 جون 2024 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2024ء) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ذیشان ملک نے عیدالاضحی کے موقعہ پر صفائی ستھرائی کے شاندار انتظامات پروزیراعلی پنجاب اور اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعلی کو صوبے میں مثالی انتظامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں انتظامیہ،ویسٹ مینجمنٹ کے عملہ نے شاندار خدمات سر انجام دیکر اداروں کا سرفخر سے بلند کردیا،ذیشان ملک نے کہا کہ وزیر بلدیات ذیشان رفیق ،کمشنرز،ڈی سی اوز،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے سربراہ ،افسران اور جملہ ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں، صوبائی انتظامیہ ،پولیس حکام اور سیکورٹی اہلکار بھی عید قربان پر امن و امان کیلئے بہترین انتظامات پر تحسین کے قابل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی پلاننگ کے مطابق تمام اداروں نے ایک ٹیم ورک کے طور پر امور سر انجام دئیے اورتاریخ میں پہلی بار صفائی ستھرائی کے ایسے اقدامات کئے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں