ڈاکٹر طاہرالقادری کا قیصر شریف کے بھائی انصر شریف کے انتقال پر اظہارافسوس

ہفتہ 10 اگست 2024 21:38

ڈاکٹر طاہرالقادری کا قیصر شریف کے بھائی انصر شریف کے انتقال پر اظہارافسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2024ء) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے بڑے بھائی انصر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کے روز ٹیلیفون پر تعزیتی پیغام میں مرحوم کی بخشش و مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ اللہ تعالی قیصر شریف سمیت جملہ سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دریں اثناسیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، عبد الحفیظ چوہدری و دیگر نے رہنماوں نے بھی قیصر شریف کے بڑے بھائی انصر شریف کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے بخشش اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں