صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کاپی آئی سی کا دورہ

وزرائے صحت نے زیرعلاج ترکیہ کے قونصل جنرل ڈرمس باسٹگ کی عیادت کی

پیر 16 ستمبر 2024 23:12

صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کاپی آئی سی کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2024ء) صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے زیر علاج ترکیہ کے قونصل جنرل ڈرمس باسٹگ کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر انجم جلال، ایم ایس ڈاکٹر شعیب، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر وسیم، ڈاکٹر عامر بندیشہ اور ڈاکٹر معظم علی نقوی موجود تھے۔

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم ترکیہ کے قونصل جنرل ڈرمس باسٹگ کے بہتر علاج و معالجہ کو یقینی بنا رہے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ترکیہ کے قونصل جنرل اور ہمارے بھائی ڈرمس باسٹگ کو جلد صحت یاب فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں