حقوق انسانی کا پہلا منشور آج سے چودہ سو سال پہلے نبی پاک ﷺ نے پیش کیا ، مریم نواز

پیر 16 ستمبر 2024 23:26

حقوق انسانی کا پہلا منشور آج سے چودہ سو سال پہلے نبی پاک ﷺ نے پیش کیا ، مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2024ء) وزیر اعلی مریم نواز نے کہا ہے کہ آج سے چودہ سو سال پہلے ہمارے پیارے نبی پاک ﷺ حقوق انسانی کا جو درس دیا آج دنیا بھر میں اسی کا پرچار کیا جاتا ہے۔ تعلیمات نبوی کو ہم اپنی عملی زندگی کا حصہ بنا کر دنیا کو مسخر کر سکتے ہیں ۔ عشق نبی پاکﷺ کسی کم ظرف کو نصیب نہیں ہو تا ۔ سیر ت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہاکہ ہمارے گھر میں ربیع الاول کا مہینہ جشن کی طرح بنا یا جاتا ہے ۔

عشق رسول ﷺ کسی کم ظرف ٖ کے لئے نہیں ہوتا ۔ میری والدہ اور دادہ عاشق رسولﷺ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ والدین بچوں نبی ﷺ کی حیات طیبہ سے متعلق آگاہی دیں ۔ انہوں نے کہا کہ حقوق ا انسانی کا پہلا درس نبی پاک ﷺ نے دیا عربی کو عجمیت پر فوقیت نہ دے کہ نبی پاکﷺ نے انسانیت کی تفریق ختم کی۔

(جاری ہے)

آج وہ تعلیم پوری دنیا میں دی جاتی ہے ۔ جو منشور آپ نے دیا اس میں زندگی ہر شعبہ کے متعلق حقوق و فرائض کا تعین کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا خواتین کو ہمارے مذہب میں اعلی مقام حاصل ہے۔ عو رت کو جو حق اسلام نے دیا وہ کسی دوسرے مذہب نے نہیں دیا ۔ لیکن افسوس کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو وہ حقوق نہیں دئیے جا رہے جو انھیں مذہب دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا بیٹیوں کو بوجھ نہیں سمجھنا چاہیے ان کے حقوق دینے چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے امیر غریب کا فرق بھی ختم کر دیا ۔

نبی پاک وﷺنے اقلیتوں کے حقوق کا بھی خیال رکھنے کی تلقین کی لیکن بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں اقلیتوں خ کے حقوق کو تحفظ نہیں دیا جا رہا ۔ ہم بات بات پر بندوق اٹھا لیتے ہیں۔ ہمیں اقلیتون کے حقوق کو تحفظ دینا ہو گا ۔ انہوں نے کہا بحثیت وزیر اعلی بہت ساری منفی خبروں کا سا منا کرتی ہوں ۔ کہا جاتا ہے ایک عورت ہونے کے باوجود میرے دور حکومت میں بھی بہت ساری خواتین جیلوں میں ہیں ۔ میں کہنا چاہتی ہوں کہ کسی بیگناہ کو میں جیل میں نہیں دیکھنا چاہتی لیکن کچھ لوگ مکافات عمل کا شکار ہیں ۔ میرے اوپر بہتان لگانے والوں نے خود ہی آئین و قانون کی خلاف ورزیاں کیں اور آج انھیں جیلوں کا سامنا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں