رواں سال سموگ کے تدارک کیلئے جاری کریک ڈائون میں753ملزمان گرفتار،999مقدمات درج ہوئے، ترجمان پنجاب پولیس

بدھ 9 اکتوبر 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2024ء) پنجاب پولیس کی جانب سے سموگ کی روک تھام کے لیے کاروائیاں جاری ہیں اور تمام اضلاع میں سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں، فیکٹریوں اور بھٹہ مالکان کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال سموگ کے تدارک کیلئے جاری کریک ڈائون میں اب تک 753ملزمان گرفتار ہوئے، 999مقدمات درج کئے گئے، اسی طرح صوبائی دارالحکومت میں انسداد سموگ کارروائیوں میں 71ملزمان گرفتاراور 180مقدمات درج کئے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ رواں سال صوبہ بھر میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 1لاکھ 33ہزار 737گاڑیوں کے چالان کیے گئے، سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو 21کروڑ 4لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد جرمانے کئے گئے، غیر معیاری فٹنس پر 43045 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا، زیادہ دھواں چھوڑنے پر 2510گاڑیوں کے فٹنس سر ٹیفکیٹ معطل کیے گئے،1476گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کیے گئے، زہریلا دھواں چھوڑنے والی 163گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کرائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں