ذہنی صحت کا عالمی دن کل منایا جائے گا

ذہنی صحت کی اہمیت کے بارے شعوربیدار کرنے کے لئے واک کی جا ئے گی

بدھ 9 اکتوبر 2024 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2024ء) ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر کل 10 اکتوبر کوپنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ (پی آئی ایم ایچ) مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کررہا ہے، جس میںذہنی صحت کے بارے میں آگاہی مہیا کی جائے گی جبکہ ایک واک کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ اس سال کا موضوع ''کام کی جگہ پر ذہنی صحت کو ترجیح دینا وقت کی ضرورت '' یہ واضح کرتا ہے کہ ملازمین کی ذہنی صحت کے لیے ایک معاون ماحول بنانا لازم و ملزوم ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی ایم ایچ، پاکستان کے قدیم ترین نفسیاتی اداروں میں سے ایک ہے،اس کے زیر اہتمام آگاہی واک میں شرکاء کو ذہنی صحت کے چیلنجز اور ان کے حل پر گفتگو کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔اس حوالے سے مرکزی تقریب پی آئی ایم ایچ میں کیجائے گی، جس میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ یہ تقریب ذہنی صحت کے اقدامات کی اہمیت پر روشنی ڈالنے اور صحت مند کام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے مکالمے کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے تاکہ روزمرہ کی زندگی میں، خاص طور پر پیشہ ورانہ ماحول میں، ذہنی صحت کی اہمیت پر غور کرنے کا مواقع فراہم کئے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں