منڈی بہاؤالدین میں سابقہ دشمنی پر فائرنگ سے 02 افراد کی ہلاکت کا واقعہ

بدھ 9 اکتوبر 2024 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے منڈی بہاؤالدین میں سابقہ دشمنی پر فائرنگ سے 02 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، سخت سزا دلوائی جائے گی۔

ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ چوٹ دھیر روڈ کے قریب ملزمان نے فائرنگ کرکے 02 افراد کو قتل کیا،مقتولین میں تیمور اور عمران شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں