پنجاب پولیس منشیا ت کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے شب و روز مصروف عمل ہے، آئی جی پنجاب

بدھ 9 اکتوبر 2024 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل پنجاب پولیس منشیا ت کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے شب و روز مصروف عمل ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 84195ریڈز کی گئیں، منشیات کے دھندے میں ملوث 46810ملزمان گرفتار ہوئے،46407مقدمات درج ہوئے، ملزمان کے قبضہ سے 33382 کلوگرام چرس، 791کلو گرام ہیروئن، 1550کلوگرام افیون، 365کلوگرام آئس، 7لاکھ 68ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی جبکہ نشے کی بیماری میں مبتلا 1245افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ صوبائی دارالحکومت میں رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 7684چھاپے مارے گئے، 7925ملزمان گرفتار ہوئے اور 7684مقدمات درج کئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے 5772کلوگرام چرس، 245کلو گرام ہیروئن، 296کلوگرام افیون، 137کلو گرام آئس اور 53322 لٹر شراب برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ماڈرن ڈرگز کی خریدو فروخت، آن لائن سپلائی، اسمگلنگ اور استعمال کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردو نواح میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ و کومبنگ آپریشنز کئے جائیں، منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں