لاہور ٹریفک پولیس کی کارروائیاں ، دھواں چھوڑنے پرمتعدد گاڑیوں کو63 لاکھ روپے جرمانہ

بدھ 13 نومبر 2024 12:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2024ء) لاہور ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی 3153 گاڑیوں کو63 لاکھ روپے کے جرمانے کردئیے۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 1663 موٹرسائیکلوں کو جرمانہ کیا گیا جبکہ 536 موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کرا دیا گیا، بغیر حفاظتی اقدامات چلنے والی 119 ٹریکٹر ٹرالیاں بھی مختلف تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کی مدد سے بھی دھواں چھوڑنے والی 314 وہیکلز کو ای چالان جاری کئے گئے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہرنے کہا کہ شہر میں 41 اینٹی سموگ سکواڈز تشکیل دیئے گئے ہیں،داخلی و خارجی راستوں پر 12 ناکے بھی قائم ہیں جبکہ ٹریفک پولیس،محکمہ ماحولیات اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی 6مشترکہ ٹیمیں بھی کارروائی کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ ڈی ایس پیز کو شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کریک ڈاون کا ٹاسک دیا گیا ہے۔کمشنر لاہور کی ہدایت پر قائم 14 انسدادِ تجاوزات کیمپس کو بھی مزید متحرک اور فعال کردیا گیا ہے۔

لاہور ٹریفک پولیس کی طرف سے دھواں چھوڑنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھی چالان ٹکٹس جاری کئے جارہے ہیں۔عمارہ اطہر نے کہا کہ چالان کرنا ہرگز مقصود نہیں، شہریوں کی اصلاح کےلئے ، صحت مند آب و ہوا اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلئے انتہائی سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں