حماد اظہر کی پارٹی رہنمائوں ،کارکنوں کو گھروں پر خفیہ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت

جمعرات 5 دسمبر 2024 21:00

حماد اظہر کی پارٹی رہنمائوں ،کارکنوں کو گھروں پر خفیہ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2024ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے قائمقام صدر حماد اظہر نے پارٹی رہنماں اور کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے گھر وںکے احاطے کے اندر بلکہ سڑکوں اور آس پاس کے گھروں میں بھی خفیہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ہدایت پی ٹی آئی کے ارکان کے مبینہ اغواء ، جبری گمشدگیوں اور صوبوں میں ان کے گھروں اور کاروبار پر چھاپوں کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔حماد اظہر نے پوسٹس کے ذریعے پارٹی کارکنوں سے وائرلیس وائی فائی والے فعال کیمرے استعمال کرنے کو کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے پولیس نے کیمروں کی لوکیشن ٹریس کی اور پھر انہیں توڑ دیا۔انہوں نے پولیس پر ڈی وی آر چوری کرنے کا بھی الزام لگایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں