لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم ،38 ملزمان گرفتار

جمعہ 6 دسمبر 2024 11:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان لیسکو کے مطابق جاری مہم کے دوران گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران497ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جس میں سے182ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے38کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پکڑے گئے کنکشنز میں 465گھریلو،19کمرشل،11زرعی اور2انڈسٹریل کنکشنز شامل ہیں۔بجلی چوری میں ملوث ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 3لاکھ68ہزار730یونٹس چارج کیے گئے جن کی مالیت1کروڑ79 لاکھ26 ہزار 192 روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں