رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت مینارٹیز کارڈز کی تقسیم و اجرا بارے اجلاس

جمعہ 6 دسمبر 2024 11:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2024ء) صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت اہم اجلاس کا جمعہ کو انعقاد کیا گیا۔ ترجمان کےمطابق مینارٹیز کارڈز کی تقسیم اور اجرا بارے تمام مراحل کا جائزہ لیا گیا ۔سیکرٹری انسانی حقوق رائے علی بہادر اور ڈپٹی سیکرٹری مینارٹیز عائشہ یاسین نے اجلاس میں شرکت کی۔پنجاب بینک، آئی ٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

تمام ڈسٹرکٹس کے ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ مینارٹیز کارڈز کے اجرا کے تمام مراحل کو آسان اور شفاف بنایا جائے۔ کارڈز کی تقسیم میں کسی قسم کی غلط فہمی یا بدعنوانی نہ ہو۔ 20 دسمبر کو وزیر اعلی پنجا ب کارڈز کابذات خود اجرا کریں گی۔

(جاری ہے)

رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ کارڈز صرف اور صرف حقدار افراد تک پہنچیں۔

خواتین کو برابری کی سطح پر لسٹوں میں شامل کیا جائے۔ صوبائی وزیر نےکہا کہ وزیراعلی پنجاب خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ تمام مراحل کو مکمل شفافیت کے ساتھ عمل میں لایا جائے۔حقدار افراد کو بلا تاخیر مینارٹیز کارڈز فراہم کیے جائیں گے۔رمیش سنگھ اروڑہ نے سیکرٹری کو ہدایت کی کہ محکمہ کی جانب سے ایک لیٹر تمام ڈی سیز کو ارسال کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کی جانب سے مینارٹیز کارڈز کی تقسیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سیکرٹری انسانی حقوق نے کہا کہ ڈی سی صاحبان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنے فوکل پرسنز نامزد کریں ۔ بینک آف پنجاب کے نمائندے نے ایپ اور کارڈز کے حصول کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ آئی ٹی ماہرین نے رجسٹریشن بارے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی ۔صوبائی وزیر نے محکمہ انسانی حقوق سے ایڈمن آفیسر میاں عمر حیات کو فوکل پرسن نامزد کردیا۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی لسٹوں کی ویری فیکیشن کے بعد انہیں بینک آف پنجاب بھیجا جائے۔ فوکل پرسنز کو آئی ٹی محکمے سے مکمل تربیت فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں