سموگ تدارک، صوبہ بھر میں 04 مقدمات درج ، 08 لاکھ کے جرمانے،پولیس

جمعہ 6 دسمبر 2024 11:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2024ء) پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام، ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 04 مقدمات درج کئےگئے ،507 قانون شکن عناصر کو 08 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔فصلوں کی باقیات جلانے کی 02 خلاف ورزیاں، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 413 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاون میں مجموعی طور پر 3252 ملزمان گرفتار ہوئے ، 3773 مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتا یا کہ7537 افراد کو وارننگ جاری، 40427 افراد کو 09 کروڑ، 95 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔فصلوں کی باقیات جلانے کی 2061 ، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 34965 خلاف ورزیاں ہوئیں، صنعتی سرگرمی کی 364، اینٹوں کے بھٹوں کی 1410، دیگر مقامات کی 360 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 5253 گاڑیوں کے چالان کئے، 471 کو تھانوں میں بند کیا گیا، 02 کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ ، 85 ہزار 454 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 01 لاکھ 72 ہزار 267 گاڑیوں کو بند کیا، 10 ہزار 110 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کر دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں