سی سی پی اولاہورکی زیر صدارت اردل روم کا انعقاد

جمعہ 6 دسمبر 2024 11:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2024ء) سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اردل روم کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان لاہور پولیس کےمطابق اردل روم میں آپریشنز، انوسٹی گیشن اور سکیورٹی ونگز کے علاوہ ٹریفک پولیس اور ڈولفن سکواڈ کے ملازمین ذاتی شنوائی کے لئے پیش ہوئے۔ پولیس رسپانس یونٹ، اینٹی رائٹ فورس سمیت مختلف یونٹس میں تعینات پولیس افسران و اہلکار بھی اردل روم میں پیش ہوئے۔

رواں سال اب تک پولیس ملازمین کی2348اپیلیں سنی گئیں ۔2161پولیس ملازمین کی اپیلیں شنوائی کے لئے منظور ہوئیں جبکہ82 اپیلیں مسترد ہوئیں۔ 105ملازمین کی اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے نوکری پر بحال کر دیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد ماتحت عملے کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا موثرمیکانزم موجود ہے۔

فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کرپشن اوراختیارات سے تجاوز کسی طرح قابل قبول نہیں۔ مجرمانہ سرگرمیوں اورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت محکمانہ کارروائی ہوتی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویژنل ایس پیز باقاعدگی سے اردل روم منعقد کریں۔ پولیس ملازمین سے متعلقہ امور کوفوری نمٹایا جائے۔سی سی پی او نے کہا کہ پولیس ملازمین عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے دوران بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ محنتی، قابل اور ایماندار پولیس ملازمین محکمے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں