سینٹ انتخابات میں امیدواروں کے بیانِ حلفی میں غلطیوں بارے درخواست پر سماعت ملتوی

جمعہ 6 دسمبر 2024 12:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے سینٹ انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے بیانِ حلفی میں غلطیوں کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت فریقین کے وکلا کی عدم دستیابی کے باعث جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔جسٹس شہرام سرور چوہدری نے مقامی وکیل آفاق احمد کی درخواست پر جمعہ کو سماعت کی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے کارروائی ملتوی کردی۔

عدالت کے روبرو دائر درخواست میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائے گئے ،بیانِ حلفی میں سنگین غلطیاں موجود ہیں، الیکشن کمیشن نے ان غلطیوں پر کوئی کارروائی نہیں کی ،استدعا ہے کہ عدالت بیانِ حلفی میں موجود غلطیوں کو درست کرنے کا حکم جاری کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں