پیٹرو ل قیمتوں میں اضا فہ عوام پر ڈرون حملہ ہے‘جے یو آئی

پٹرول قیمت میں نہیں حکومت نے غربت، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کیا

جمعرات 16 جنوری 2025 11:33

پیٹرو ل قیمتوں میں اضا فہ عوام پر ڈرون حملہ ہے‘جے یو آئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ، اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیٹرو ل قیمتوں میں اضا فہ عوام پر ڈرون حملہ ہے، اتحادی حکومت کے ظالمانہ اقدامات ملک سے غر یبوںکو خود کشیا ں کر نے پر مجبور کررہے ہیں،پٹرول قیمت میں نہیں حکومت نے ملک میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت نے پڑولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر غریب آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے،پیٹرولیم مصنوعات کے ریٹس میں ہوشربا اضافہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے جس سے مہنگائی کا خوفناک طوفان آئے گا ۔حکمران ہو ش کے ناخن لیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں کیا گیا اضا فہ فوری واپس لیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں