مسلمان کریم آقاؐ کی تعلیمات کو مشعل ِ راہ بنائیں‘قاری اعظم حسین

قرآن اور صاحب قرآ نؐ کا دامن چھو ڑنے والو ں کیلئے دنیا اور آخر ت میں کہیں بھی کامیابی نہیں

جمعرات 16 جنوری 2025 11:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)جمعیت علما ئے اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہمسلمان کریم آقاؐ کی تعلیمات کو مشعل ِ راہ بنائیں، آقا ﷺ کی سنتو ں اور قرآن پاک کی رہنما ئی سے ہی دنیا اورآ خر ت کی کامیابیاں ممکن ہیں، قرآن اور صاحب قرآ نؐ کا دامن چھو ڑنے والو ں کیلئے دنیا اور آخر ت میں کہیں بھی کامیابی نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہو ں نے امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ قادیانی اسلام اور ملک دونوں کے د شمن ہے قادیانی نو جوان نسل کوگمراہ کرنے کیلئے بے دریغ سرمایہ لگا رہے ہیں ہے ایسے حالا ت میں علما ء کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان نسل کو اس فتنہ کے شر سے بچانے کیلئے اپنے خطبات جمعہ میں قادیانیوں کی سرگرمیوں کے بارے میں عوام کو ضرور آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں