سی ٹی ڈی کی کارروائی،انتہا پسند گروپ فتنہ الخوارج سے منسلک دو انتہائی خطرناک دہشتگردگرفتار

جمعرات 20 مارچ 2025 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور احساس اداروں نے مغل مارکیٹ، راولپنڈی کے قریب ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے انتہا پسند گروپ فتنہ الخوارج سے منسلک دو انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جن کی شناخت حمزہ اور رومان کے نام سے ہوئی ۔ترجمان نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے کیا گیا، جنہوں نے منصوبہ بند حملوں کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد کے حساس مقامات پر پہلے ہی جاسوسی کی تھی۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق، گرفتار عسکریت پسند افغانستان میں فتنہ الخوارج کے ایک اہم کمانڈر سے رابطے میں تھے ۔ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بشمول دستی بم، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز اور تاریں برآمد ہوئی ہیں ۔سی ٹی ڈی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار افراد نے چند ماہ قبل I-9تھانے پر دستی بم سے حملہ کرنے کا اعتراف کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں