منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور کریک ڈائون بلاتعطل جاری رکھا جائے،آئی جی پنجاب

جمعرات 20 مارچ 2025 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی آرگنائزڈ کریمنلز اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 11گینگز کا خاتمہ کیا گیاجبکہ 23 کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 438اشتہاری مجرمان، 183عدالتی مفرور اور91عادی مجرمان گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 11گینگز کا خاتمہ، 23کارندے،438اشتہاری مجرمان، 183عدالتی مفرور اور 91عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔مجرمان کے قبضے سے 3کلاشنکوف، 2رائفلز، 104پسٹلز، 11 بندوقیں، 3ریوالور اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 60لاکھ روپے نقدی، 46موٹر سائیکلیں، 21موبائل فونز اور4مویشی بھی برآمد کیے گئے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور کریک ڈائون بلاتعطل جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں