نادہندہ یونٹس سے ریکوری کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں،محمد علی

جمعرات 20 مارچ 2025 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی کی زیر صدارت ہیڈآفس میں اجلاس ہوا۔ جس میں ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سکیورٹی لاہورگلبرگ ، سائوتھ اور ماڈل ٹائون کی ماہانہ کارکردگی اور گذشتہ میٹنگ میں دی جانیو الی ہدایت پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ماہانہ کنٹری بیوشن ٹارگٹس، نئے یونٹس کی جسٹریشن اور نادہندہ یونٹس سے ریکوری کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر سوشل سکیورٹی نے اس موقع پر سوشل سکیورٹی کارڈ کی ورکرز میں تقسیم کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈائریکٹرز اور دیگر عملہ اپنی کارکردگی کو سوفیصد بنائیں۔ماہانہ سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن ٹارگٹس اور نادہندہ یونٹس سے ریکوری مزید بہتر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیلڈ ڈائریکٹرز و دیگر سٹاف کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے،کسی ڈائریکٹرز کے ایریا میں کوئی یونٹ غیر رجسٹرڈ نہیں ہونا چاہیے۔

کمشنر انسپکشن ٹیم پنجاب بھر میں یونٹس کی انسپکشن کررہی ہے۔کمشنر نے کہا کہ نادہندہ یونٹس سے ریکوری کیلئے ہر ممکناوسائل بروئے کار لائے جائیں۔کام نہ کرنے والے افسران کے خلاف زیر و ٹالٹرینس پالیسی اپنائی جارہی ہے۔وائس کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی و دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں