اسلامی جمعیت طلبا نے انتظامیہ سے گرینڈ افطار ڈنر کی اجازت نہیں لی، ترجمان پنجاب یونیورسٹی

جمعرات 20 مارچ 2025 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبا نے انتظامیہ سے گرینڈ افطار ڈنر کی اجازت نہیں لی،افطار کی آڑمیں کسی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے جمعیت کو افطاری کی اجازت نہیں دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبا نے کیٹرنگ کا سامان اندر لانے کیلئے یونیورسٹی گیٹ کا تالہ توڑااور ڈنڈہ بردار کارکنوں نے گیٹ پر گارڈ کو زخمی بھی کیا۔

انہو ں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ترجمان کا کہناتھا کہ واقعہ میں ملوث طلبا کے خلاف ڈسپلنری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں حالات پر امن رہے اور تمام گیٹ بھی کھلے رہے جبکہ ہاسٹل گیٹ اور مولانا شوکت علی روڈ گیٹ کو سکیورٹی صورتحال کے باعث کچھ دیر کیلئے بند کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں