واہگہ بارڈر، پا ک رینجر ز نے عید پر بھیجی گئی بھارتی مٹھائی واپس کر دی

پیر 20 جولائی 2015 13:41

واہگہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) پاکستان رینجرز نے لائن آف کنٹرول پر سیز وائر کی مسلسل خلاف ورزی اور اس سے شہریوں کے ہلاکت پر احتجاج عید کے بعد پر بھارت کی جانب سے بھیجی گئی مٹھائی قبول کرنے سے انکار کردیا۔ ملکی وغیر ملکی میڈیا کے مطابق عید کے روز بھارتی سکیورٹی فورس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایم ایف فاروقی نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے عید کے روز مبارکباد کے حوالے سے پیغام بھیجا گیا تھا مگر پاکستان کی جانب سے اس کا مثبت جواب نہیں آیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایم ایف فاروقی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی رینجرز نے ہندوستانی کی جانب سے بھیجی گئی مٹھائی قبول نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی افواج روایتی طور پر مختلف تہواروں پر مٹھائی اور مبارک باد کا تبادلہ کرتی ہیں تاہم حسب معمول اس عید پر بھی ہم نے عید پر مٹھائی دیتے ہیں مگر اس بار رینجرز نے یہ مٹھائی وصول نہیں کی۔

(جاری ہے)

دوسری پاکستان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عید سے ایک روز قبل بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے سیالکوٹ کے چپرار سیکٹر میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی جبکہ لائن آف کنٹرول کے قریب راولا کوٹ کے نیزہ پیر سیکٹر میں ایک شہری ہلاک ہو چکے ہیں ،ایک طرف بھارت کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمارے بے گناہ شہریوں کا قتل کررہا ہے اور دوسری جانب مٹھائی بھیجی جارہی ہے اس لئے احتجاج کے طور پر ہم نے عید کی مٹھائی واپس کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں