گاڑیوں کی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹو ں اور رجسٹریشن کے نئے نظام کا آغاز لاہور سے کر دیا گیا، چوہدری پرویز الٰہی، دسمبر 2007 ء تک صوبے کے تمام اضلاع میں گاڑیوں کی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹوں کا کام مکمل کر لیا جائے گا ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا گاڑیوں کی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹوں اور رجسٹریشن کے نئے نظام کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب
منگل 19 ستمبر 2006 21:55
(جاری ہے)
صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عبدالعلیم خان اور چیف سیکرٹری پنجاب سلمان صدیق نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ صوبائی وزراء ، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نذیر سعید او رسیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جاوید اسلم اس موقع پر موجود تھے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موٹر ٹرانسپورٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت کمپیوٹر ائزڈ نمبر پلیٹوں اور رجسٹریشن کے منصوبے پر عملدرآمد سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور عوام کے قیمتی وقت کی بچت کے علاوہ رجسٹریشن کا نظام شفاف ہو گا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گڈ گورننس کے تقاضوں کے عین مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر کو مضبوط کیا جا رہا ہے اور ہر شعبے میں بہتری کے لئے اصلاحات کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ صوبے میں آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہو ر میں 2.5 بلین روپے کی لاگت سے سافٹ ویئر انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جا رہا ہے جس سے براہ راست 10 ہزار ملازمتوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں بالواسطہ روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس پارک میں کال سنٹرز، بزنس پراسس سنٹرز قائم کئے جا رہے ہیں جس سے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عالمی رابطوں کا عمل مضبوط ہو گا اور صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑ ھے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت ریونیو ریکارڈ کو کمپوٹر ائزڈ کیا جارہا ہے جس سے عوام کو پٹواری کلچر اور ریونیو ملازمین کے اختیارات کے ناجائزاستعمال سے نجات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام سے عوام کو ریونیو سے متعلقہ تمام دستاویزات آسانی سے دستیاب ہوں گی اور جائیدادوں کی خرید و فروخت میں ہونے والی بدعنوانیوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ برٹش ٹیلی کام کے تعاون سے پنجاب ہائی وے پٹرول کی کمپیوٹر ائزیشن کا آغاز کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے گاڑیوں کی کمپیوٹرائزیشن میں استعمال ہونے والے آلات کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی گاڑی کو کمپیوٹر ائزڈ نمبر پلیٹ لگائی گئی ۔صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عبدالعلیم خان نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹوں اور رجسٹریشن کے نئے نظام سے عوام کو سہولتیں میسر آئیں گی اور گاڑیوں کی چوری کے واقعات میں کمی آئے گی۔ چیف سیکرٹری پنجاب سلمان صدیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے وژن 2020ء کے مطابق ہر شعبے میں کی گئی اصلاحات کے نتائج تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
آئی سی ٹی تعلیم سے لڑکیوں کو ایسی سکلز پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے، وزیرِ اعلی مریم نواز کا لڑکیوں کیلئے ..
گیس چوری کے خلاف کریک ڈائون جاری، پنجاب، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد میں مزید 654گیس کنکشن منقطع، 2 کروڑ ..
وزیر اعلیٰ مریم نواز لیڈی کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ کے والدین سے ملنے پویلین پہنچ گئیں
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 206 ویں روز 7.31 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، بلڈنگ ..
اساتذہ و طلبہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان و ایوانِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ
کسانوں سے گندم کی خریداری سرکاری ریٹ کے مطابق کی جائے : میاں رشید منہالہ کسان بورڈ پاکستان کا کسان دشمن ..
کاہنہ:فیکٹریوں کا زہریلا دھواں شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
وزیراعلی پنجاب سپورٹ پرائس پر گندم خریداری میں تاخیر کا فوری نوٹس لیں: رانا فاروق سعید
پنجاب بھرمیں1276ٹریفک حادثات میں09افراد جاں بحق1318زخمی ہوئے
وقتی فوائد کی بجائے پائیداری کی سوچ کو فروغ ملنا خوش آئند ہے‘ ڈاکٹر خالد محمود
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری