آزادی صحافت کا علمبردار ہوں،صحافیوں پر تشدد کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم از خود جاری کیا تھا ،حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی‘وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی ،اے ٹی وی کے چیئرمین کے ساتھ ملاقات میں وزیراعلیٰ کی گفتگو

منگل 19 ستمبر 2006 21:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2006ء ) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ آزادیٴ صحافت کے علمبردار ہیں اس لیے صحافیوں پر پولیس تشدد میں ملوث اہلکاروں کی معطلی اور مقدمے کے اندراج کا حکم انہوں نے از خود دیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ٹی وی کے چیئرمین چوہدری عبد الجبار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ایوان وزیراعلیٰ میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم آزادیٴ صحافت کے علمبردار ہیں اسی لیے پولیس تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی میں معطلی کے مقدمے کے اندراج کا حکم میں نے از خود دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صحافت میں سیاست کے قائل نہیں ملزمان کے خلاف سخت کارروائی ضرورکی جائے گی۔ جو لوگ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج پیدا ہو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ناکامی ان کا مقدر ہو گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا اور صحافت کا تین پشتوں کا مضبوط رشتہ ہے جو کسی ناخوشگوار واقع سے کبھی نہیں ٹوٹ سکتا۔ اس موقع پر اے ٹی وی کے چیئرمین چوہدری عبد الجبار نے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی اور مقدمہ درج کرانے اور زخمیوں کا سرکاری طور پر علاج کرانے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں