اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںنیا سال پاکستان کیلئے امن، سلامتی، خوشحالی، انصاف کا بول بالا، قانون ..

نیا سال پاکستان کیلئے امن، سلامتی، خوشحالی، انصاف کا بول بالا، قانون کی حکمرانی اور مظلوم کے تحفظ کی علامت ثابت ہو‘سعدیہ سہیل رانا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے نئے سال کی آمد پر قوم کو مبارک باد اور نیک تمناؤں اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے دعا ہے کہ نیا سال پاکستان کی عوام کے لئے امن، سلامتی، خوشحالی، انصاف کا بول بالا، قانون کی حکمرانی اور مظلوم کے تحفظ کی علامت ثابت ہو۔

(خبر جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کو امن ،سلامتی ، استحکام اوربھائی چارے کی اس وقت اشد ضرورت ہے اور بابائے قوم کے اصولوں پرعمل کرتے ہوئے پاکستان کوبچانا ہوگا اور قائد کے پاکستان کو اندرونی ، بیرونی خطرات سے بچانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہوکر دنیا کوپیغام دینا ہوگا کہ ملک کی سلامتی اوربقا کیلئے ہم سب ایک ہیں۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں