جواد احمد کی تنظیم ” تعلیم فار آل ٹرسٹ “نے زکوة اور عطیات اکٹھے کرنے کی مہم شروع کر دی

جمعرات 21 ستمبر 2006 17:49

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) معروف پاپ سنگر جواد احمد کی تنظیم ” تعلیم فار آل ٹرسٹ “نے زکوة اور عطیات اکٹھے کرنے کی مہم شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

جو اد احمد نے بتایا کہ تنظیم کے تحت چونیاں ضلع قصور میں دس سکول قائم کیے گئے جہاں تین برسوں سے تین سو سے زائد طلبا ء و طالبات زیر تعلیم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے پسماندہ علاقوں میں مزید ایسے سکول قائم کر نے کیلئے مجھے عوام کا تعاون اور مدد درکار ہے ۔ تعلیم فار آل ٹرسٹ کیلئے زکوة اورعطیات ملک کے تمام بڑے بینکوں میں تعلیم فار آل ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں یا تنظیم کے ہیڈ آفس 38لینڈ مارک پلازہ جیل روڈ پر جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں