اسٹیبلشمنٹ اور وفاق کے حکمرانوں نے بلوچستان کو شکنجے میں جکڑ رکھا ہے ‘ پنجاب خود احساس محرومی کا شکار ہے ،وفاق بلوچستان کے 30 ارب ڈالر ہڑپ کرچکا ہے ‘پی پی ایل کے پاس جہاز جبکہ بلوچی عوام کے پاس ایک وقت کھانے کو روٹی نہیں ،بلوچستان پر وہ ہیلی کاپٹر استعمال کرکے بمباری کی گئی جو بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھی استعمال نہیں کرتا ،اے آر ڈی بھی آمریت کامقابلہ کرے ‘ فوجی آپریشن کا ساتھ دینے والوں کو پھولوں کو ہار نہیں پہنا سکتے،عبد الحی بلوچ‘ حاصل بزنجو رحیم بخش و دیگر کا نیشنل پارٹی کی بین الصوبائی کانفرنس سے خطاب
جمعرات 21 ستمبر 2006 18:32
(جاری ہے)
ملک میں صدا آمریت کا نظام رہا ہے جس سے ملک میں سنگین بحران رہے ہیں ۔
بلوچستان کو کبھی طاقت نہیں مل سکی محکموم قوموں کو اپنے حقوق لینے کیلئے سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 30 ارب ڈالر وفاق ہڑپ کرچکا ہے پی پی ایل کے پاس جہاز ہیں جبکہ بلوچی عوام کے پاس ایک وقت کھانے کو روٹی نہیں ۔ بلوچستان سے نکلنے والے معدنی ذخائر پر بلوچستان کو کوئی حق نہیں دیا جارہا اسی طرح سونے چاندی اور تانبے سے بھی عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا سب کچھ وفاق لیجاتا ہے ۔ 1948ء ‘ 1958‘ 1962ء ‘1973ء اور 2005ء کی لشکر کشی نے بلوچستان کو صدیوں پیچھے دھکیل دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکبر بگٹی ایک جانباز تھا جس نے اپنی جان پر کھیل کر جابروں کا سامنا کیا اپنا سارا خاندان سیاست کیلئے بربا د کر دیا اکبر بگٹی کی موت سے بلوچستان بری طرح متاثر ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ‘ سندھ اور بلوچستان نے اکبر بگٹی کی موت پر بھرپور ہڑتال کی ہے پنجاب میں اکبر بگٹی کی ہلاکت پر بڑا احتجاجی جلسہ ہوا ہے ۔ حکمرانوں پر دیگر مقامات پر قاتلانہ حملے ہوئے لیکن وہاں کسی کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی لیکن بلوچستان پر وہ ہیلی کاپٹر استعمال کرکے بمباری کی گئی جو بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھی استعمال نہیں کرتا ۔ لوٹ کھسوٹ کا نظام ختم کرنے کیلئے عوام حکمرانوں سے اقتدار چھین لیں آزاد عدلیہ اور آزاد الیکشن کمیشن قائم کر کے عوام کو ریلیف دیاجا سکتا ہے ۔ نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری حاصل بزنجو نے کہا کہ پنجاب کا مظلوم طبقہ ہمارے ساتھ ہے اوربلوچستان میں جو کچھ ہو رہا ہے پنجابی اسکے ذمہ دار نہیں بلکہ اسکی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے جمہوریت کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا جمہوری قومی اور طبقاتی سوال آپس میں جڑے ہوئے ہیں فوج کو اقتدار سے علیحدہ کرنے کیلئے سیاسی قوتوں کو مقابلہ کرناہوگا اے آر ڈی بھی آمریت کامقابلہ کرے ۔ قوم پرست رہنما رحیم بخش نے کہا کہ بلوچستان پر ظلم آسمانی مخلوق نہیں پاکستان کے حکمران کررہے ہیں فوجی آپریشن کا ساتھ دینے والوں کو پھولوں کو ہار نہیں پہنا سکتے ملک میں موجود نظام کنٹرول ڈیمو کریسی ہے ۔ جب کسی کے حقوق چھینے جاتے ہیں تو وہی آواز بلند کرتے ہیں بلوچستان کی عوام بیوقوف نہیں کہ وہ اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں۔اس موقع پر شبیر شاہ ‘ منظور رضوی ‘ سنبل خان نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ