ملتان ٹیلی ویژن سنٹر کا قیام جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے جنرل مشرف کا تحفہ ہے‘وزیر اعلی پنجاب

جمعہ 22 ستمبر 2006 17:02

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر 2006 ) وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ملتان ٹیلی ویژن سنٹر کا قیام جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کا تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

ملتان میں پاکستان ٹیلی ویژن کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف نے میری درخواست پر ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ملتان میں ٹیلی ویژن سٹیشن قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جسے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج عملی شکل دی جا رہی ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملتان قدیم تہذبی‘ ثقافتی اور ادبی روایات کا امین شہر ہے اور یہاں قائم ہونے والا ٹیلی ویژن سٹیشن ملتان کی ان روایات کے تحفظ اور فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان ٹی وی سٹیشن سے مقامی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں