اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںپی سی اوز کی مختلف کمپنیاں پی ٹی سی ایل انتظامیہ سے کشیدگی کے باعث اچانک ..

پی سی اوز کی مختلف کمپنیاں پی ٹی سی ایل انتظامیہ سے کشیدگی کے باعث اچانک بند

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر 2006 )ملک کے کئی شہروں میں چلنے والے پی سی اوز کی مختلف کمپنیاں پی ٹی سی ایل انتظامیہ سے کشیدگی کے باعث اچانک بند ہوگئی ہیں جن میں فون لنک ‘ باء فون ‘ جی ٹی ٹیلی کارڈ ‘ انڈس ٹیل ‘ گل ٹیل ‘ سن ٹیل ‘ یون ٹیل ‘ فون پوائنٹ ‘ ٹیل نیٹ اور زم زم شامل ہیں ۔

(خبر جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں فون لنک سمیت ایک ہی دن میں دیگر کمپنیوں کے ایک ہزار سے زائد کنکشن بند کردیئے گئے ہیں ۔ اور اس کی وجہ پی ٹی سی ایل سے تنازعہ بتائی جارہی ہے ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں