پنجاب اسمبلی کے ایوان میں بھارتی جارحیت کی پروزمذمت

معاملے بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ،عالمی برادری بھارتی جارحیت اور اس کے عزائم کا نوٹس لیکر اسے بین الاقوامی قوانین کی پابندی پر مجبور کیا جائے، قرارداد

جمعرات 24 نومبر 2016 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) پنجاب اسمبلی کے ایوان نے بھارتی جارحیت کی پروزمذمت کرتے ہوئے معاملے بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری بھارتی جارحیت اور اس کے عزائم کا نوٹس لیکر اسے بین الاقوامی قوانین کی پابندی پر مجبور کیا جائے ۔گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی پیش کردہ قرارد اد میں کہا گیا کہ یہ ایوان لائن آف کنٹرول پر جاری حالیہ بھارتی جارحیت کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

تحریک آزادی کشمیر میں نئی جان پڑنے کے بعد سے بھارتی حکومت بدحواسی کا شکار ہے اس اس کی ظالم فوج کے ہاتھوں درجنوں بے گناہ کشمیر ی شہید ہو کچے ہیں اور بے شمار پیلٹ گن کے استعمال سے نابینا اور زخمی کیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

قرار داد میں کہا گیا کہ بھارتی سیکورتی فورسز ان واقعات سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے اپنی روئتی بزدلی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے شہری آباد ی پر مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کر رہی ہیںاور پاک فوج کے ساتھ ساتھ معصوم بچوں سمیت عام شہریوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلا ف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہیں یہاں تک کہ بسوں اور ایمبولینس پر بھی حملے کیے جا رہے ہیں۔

یہ ایوان بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا اور شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کو شجاعت کو سلام پیش کرتا ہے یہ ایوان بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی سول اور فوجی شہادتوں پر اظہار غم کرتا ہے اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعاء گو ہے ۔ یہ قرار داد ایوان نے متفقہ طور پر منظورکر لی (زاہد قیوم)

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں