کیولری یوگا کلب کا سالانہ اجلاس

کلب کی سالانہ کارکردگی اور سرگرمیوں پر مکمل اطمینان کا اظہار

جمعرات 24 نومبر 2016 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) کیولری یوگا کلب کا سالانہ اجلاس گذشتہ روز لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں کلب کی سالانہ کارکردگی اور سرگرمیوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اِس موقع پر کلب کے عہدیداران کا متفقہ طور پر سالانہ چنائو بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اعلان کے مطابق چیف پیٹرن چوہدری محمد اکرم، صدر بشیر احمد اعوان، نائب صدر حکیم حامد رسول، سیکرٹری جنرل نسیم الدین ظفر، جوائنٹ سیکرٹری محمد رفیق رضوان، سیکرٹری امورِ عامہ محمد اقبال، خزانچی عبدالحسیب، قانونی مشیر محمد نوید شاہین ایڈووکیٹ اور رابطہ سیکرٹری محمد متین خالد کو مقرر کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مارچ میں ایوانِ اقبال لاہور میں انٹرنیشنل یوگا آگہی سیمینار منعقد ہوگا جس میں مشہور یوگی بابا دیو رام سمیت دنیا بھر سے معروف یوگا اسپیشلسٹ شرکت کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں